میانوالی کی شاہراہوں پر جھاڑیوں کی بھرمار، حادثات میں اضافہ

میانوالی کی شاہراہوں پر جھاڑیوں کی بھرمار، حادثات میں اضافہ

کانٹ چھانٹ نہ ہونے سے سفر خطرناک اور مشکلات میں اضافہ ہورہا ،اہل علاقہ

کندیاں (نمائندہ دنیا) ضلع میانوالی میں محکمہ ہائی وے کی غفلت کے باعث متعدد مرکزی شاہراہوں کے اطراف خود رو جھاڑیوں اور لٹکتی شاخوں نے سڑکوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ شہریوں اور سماجی رہنماؤں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے میانوالی مظفرگڑھ روڈ، کندیاں میانوالی لنک روڈ اور کندیاں چشمہ روڈ سمیت اہم شاہراہوں کی باقاعدہ کانٹ چھانٹ نہیں کی گئی جس کی وجہ سے حادثات میں تشویشناک اضافہ ہو چکا ہے ۔ آندھی طوفان کے دوران درختوں کی شاخیں ٹوٹ کر سڑک پر گر جانا معمول بن چکا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائی وے کے ملازمین یا تو افسران کی ذاتی خدمت پر مامور ہیں یا غفلت کا شکار۔ شہریوں نے ڈی سی میانوالی سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں