سبزی و فروٹ منڈیوں کا ڈھانچہ تبدیلی کئے بغیرمہنگائی پر قابو نہیں پایا جاسکتا، رضوان مختار رندھاوا

سبزی و فروٹ منڈیوں کا ڈھانچہ  تبدیلی کئے بغیرمہنگائی پر قابو نہیں  پایا جاسکتا، رضوان مختار رندھاوا

خوشاب(نمائندہ دُنیا )سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری رضوان مختار رندھاوا نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ہوں یا پیرا فورس، سبزی و فروٹ منڈیوں کا ڈھانچہ تبدیلی کئے بغیرمہنگائی کے عفریت پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے ، مہنگائی کے تدارک کیلئے منڈیوں سے مڈل مین کے کراداد کو ختم کرنا ضروری ہے۔

 میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں سبزی و فروٹ کی نیلامی کے دوران زیادہ تررقوم کمیشن کی شکل میں مڈل مینوں کی جیبوں میں منتقل ہورہی ہے اور آڑھتی و دکاندار مڈل مینوں کے کمیشن کو لاگت سمجھتے ہوئے اپنا خسارہ پورا کرنے کیلئے پھل اور سبزیوں کے نرخوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں