سلانوالی : آر سی سی روڈ منصوبہ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

سلانوالی : آر سی سی روڈ منصوبہ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

ناقص مٹیریل،سب بیس کی عدم تیاری سے قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچایا گیا

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی قبرستان روڈ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے آر سی سی روڈ میں سنگین بے ضابطگیوں اور ناقص مٹیریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ۔ محکمئہ ہائی وے سرگودھا کی نگرانی میں بننے والے اس منصوبے میں سب بیس کی تیاری کو مکمل نظر انداز کیا گیا اور پرانی سڑک کو اکھاڑ کر اسی پر نیا آر سی سی روڈ ڈال دیا گیا۔اہل علاقہ کے مطابق بجری، سیمنٹ اور ریت کے محلول میں غیر معیاری کچی بجری استعمال کی گئی جبکہ سیمنٹ کی مقدار بھی کم رکھی گئی۔ ابتدا میں محلول روایتی بیلچوں سے تیار کیا جاتا رہا، اعتراضات پر بعد میں مشینری کا استعمال کیا گیا۔ عوامی و سماجی حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹھیکیدار نے کرپٹ افسران کی سہولت سے قومی خزانہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کمشنر سرگودھا اور اینٹی کرپشن حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں