سرگودھا ٹور اینڈ ٹریول کے الیکشن میں فائونڈر گروپ کا کلین سویپ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا ٹور اینڈ ٹریول کے دوسالہ الیکشن 27-2026 کا مرحلہ مکمل ہوگیا،ضلع سرگودھا کی 9سیٹوں پر فاونڈر گروپ کے تمام امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
ضلعی صدارت کیلئے امیدوار محسن گوندل نے 105 ووٹ اور جنرل سیکرٹری عنایت حسن نے 108ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی،اسطرح تحصیل کے انتخابات میں بھی فاونڈر گروپ کلین سویپ کیا اور فاونڈر گروپ کے صدر امیدوار مدثر وڑائچ نے 76 اور مفتی جیند نے 74 ووٹ لیکر جنرل سکرٹری منتخب ہوگئے ، الیکشن بورڈ کی جانب سے رزلٹ کا اعلان ہوتے ہی فاونڈر گر وپ کی جیت پر حامیوں نے بھر پور جشن منایا ۔