زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر باپ بیٹی کیخلاف ایکشن
علی حسن نے فاروق وغیر ہ پر بیٹی سے زیادتی کا الزام عائدکیا ،مقدمہ درج کرو ایادونوں اپنے بیان سے منحرف ہو گئے ،اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر مدعی باپ اور متاثرہ بیٹی قانون کی زد میں آگئے پولیس کے مطابق گزشتہ سال علی حسن نامی شخص نے فیصل فاروق وغیرہ تین افراد کے خلاف اپنی بیٹی مسماۃ(ص) سے زیادتی اور اس کی ویڈیو بنانے پر مقدمہ درج کروایا تھا جس پر پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے جوڈیشل کر دیا تاہم اس دوران مدعی مقدمہ اور متاثرہ لڑکی نے عدالت میں اپنے بیانات سے انحراف کیا جس سے ملزمان بری ہو گئے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ طمع نفسانی کی غرض سے درج کروایا گیا جس سے پولیس کا وقت ارو وسائل ضائع ہوئے ، دونوں باپ بیٹی کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی گئی ۔