چوری اور نقب زنی کی 14وارداتیں ،لاکھوں کا صفایا کر دیا گیا

چوری اور نقب زنی کی 14وارداتیں ،لاکھوں کا صفایا کر دیا گیا

محمد شہزاد،منیر خان کے گھروں ،ارسلان کی دکان ،مزمل کی فیکٹری میں چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں کے دوران استقلال آباد کالونی کے محمد شہزاد کے گھر سے نو لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور سوا لاکھ روپے کے کپڑے اور دیگر سامان،اسی علاقے کے منیر خان کا بھی بھاری مالیت کا گھریلو سامان ،مجاہد کالونی کے محمد علی کے فارم سے لاکھوں روپے مالیت کا سولر سسٹم ،محمدی کالونی کے محمد ارسلان کی دکان سے سینٹری کا قیمتی سامان،111 جنوبی کے مزمل حسین کی پائپ فیکٹری سے بھاری مالیت کی مشینری اور خام مال ،لالو والی کے خالق احمد کے فیلنگ اسٹیشن سے پانچ لاکھ روپے مالیت کا پٹرول اور ڈیزل،معظم آباد سے صابر حسین ،رتہ پور ریحان سے یاسمین بی بی،سبزی منڈی سے محمد ثقلین ،جناح کالونی سے محمد ثمر اقبال،عثمانیہ کالونی سے خرم شہزاد،کارخانہ بازار سے عابد،مین بازار بھلوال سے محمد زبیرکی موٹرسائیکلیں اورچک 34 شمالی کے اویس علی کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کے مویشی اور مرغے چوری کر لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں