جعلی ادویات فروخت پر2سپلائرزکیخلاف مقدمہ درج
حافظ عثمان اور عادل امین جعلی ادویات ہسپتالوں ،سٹورز پر سپلائی کرتے تھےدونوں کا تعلق ایک نیٹ ورک سے ہے ،اس حوالے سے مزید گرفتاریاں متوقع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کی ہدایت پر جعلی ادویات فروخت کرنے والے 2سپلائرزکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ڈرگ انسپکٹر محمد رضوان نے ٹیم کے ہمراہ سلانوالی میں کاروائی کے دوران حافظ عثمان اور عادل امین سے برآمد ہونے والی ادویات اور اس کا ریکارڈ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کیا تھا جس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان مقامی طور پر جعلی ادویات تیار کر کے بڑی کمپنیوں کی پیکنگ کے ساتھ مختلف ہسپتالوں اور میڈیکل سٹوروں پر یہ ادویات سپلائی کرتے ہیں ملزمان کی طرف سے جن کمپنیوں کی انوائس اور لیٹر پیش کیے گئے رابطہ کرنے پر ان کمپنیوں نے پکڑی کی ادویات اور انوائس سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ بیجز کمپنیوں کی طرف سے کبھی تیار نہیں کیے گئے ،دونوں کا تعلق ایک نیٹ ورک سے ہے اور اس حوالے سے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔