شاہ پورصدر کے مین بازاروں سے تجاوزات ختم ،پیرا فورس کے بازاروں کے دورے

 شاہ پورصدر کے مین بازاروں  سے تجاوزات ختم ،پیرا فورس کے  بازاروں کے دورے

شاہ پور ( نمائندہ دنیا )پیرا فورس کی کاروائیوں سے شاہ پورصدر کے مین بازاروں سے تجاوزات ختم ھونا شروع ھو گئی ہیں ، جیل روڈ شاہ پور سے بھی کافی حد تک تجاوازت میں کمی آئی ہے ۔

پیرا فورس روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کرتی ہے اور دوکانداروں کو احکامات جاری کرتی ہے ۔ پیرا فورس کے انچارج نے وارننگ دیتے ھوئے کہا کہ ہدایات پر فوری عمل کیا جائے تاکہ دوکاندار کسی بڑی کاروا ئی سے بچ پائیں ۔پیرا فورس حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عمل کرائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں