راولپنڈی:مختلف کارروائیوں میں 7 منشیات فروش گرفتار، 10 کلو چرس برآمد
راولپنڈی (خبرنگار) پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 7 منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے 10 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔
کلرسیداں پولیس نے 1کلو 700گرام، وارث خان پولیس نے 1کلو 660گرام، دھمیال پولیس نے 1کلو 617گرام، صدر بیرونی پولیس نے 1کلو 600 گرام، تھانہ سٹی پولیس نے 1کلو 260گرام، صادق آباد پولیس نے 1کلو 250گرام اور سول لائنز پولیس نے 1کلو 200گرام چرس برآمد کی۔