سبزیاں مقررہ نرخوں سے 80 روپے کلو تک مہنگی

سبزیاں مقررہ نرخوں سے 80 روپے کلو تک مہنگی

پیاز درجہ اول 140، پیاز درجہ دوم مکس 120، نیا آ لو 70، ٹماٹر 100 روپے کلو

لاہور(کامرس رپورٹر سے )سبزیاںمقررہ نرخوں سے 80روپے کلو تک مہنگی فروخت ہوتی رہیں ۔تاہم پیاز کے نرخ میں تیزی برقرار ہے ،ٹماٹر ریٹ لسٹ میں کم لیکن مارکیٹ میں مہنگے داموں بکے ،ساگ ،پالک ، مولی،شلجم ،سبز کے مرچ نرخ مناسب حد تک آ گئے ۔پیاز کا سرکاری نرخ 100روپے کلو مقررہوا، مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 140کلو تک فروخت ہو رہا لیکن پیاز درجہ دوم مکس 120روپے کلو تک دستیاب ہے ،نیا آلو کا سرکاری نرخ60روپے کلو اور مارکیٹ میں آلو 70روپے کلو فروخت ہو رہا،ٹماٹر کا سرکاری نرخ 60روپے مارکیٹ میں ٹماٹر 80سے 100 روپے کلو تک فروخت ہو رہا۔لہسن چائنہ کاسرکاری نرخ420روپے جبکہ مارکیٹ میں لہسن 500 روپے کلو تک ہے ، ادرک چائنہ نرخ 280 روپے کلو اور مارکیٹ میں 350روپے کلو تک ہے ،سبز مرچ 120 ،پھول گوبھی ،شلجم ،مولی 40 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں