مہنگائی کم، عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہو رہا ہے، سیدال خان

مہنگائی کم، عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہو رہا ہے، سیدال خان

وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے کوشاں،قائم مقام چیئرمین سینیٹ

 اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے مختلف اراکینِ پارلیمنٹ، وکلا، سماجی تنظیموں، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل مختلف وفود نے ملاقات کی۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ایوانِ بالا جامع اور بامقصد قانون سازی پر بھرپور توجہ دے رہا ہے۔ موجودہ حکومت کی بہتر حکمتِ عملی، بروقت پالیسی فیصلوں اور معاشی اصلاحات کے باعث ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے، مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہو رہا ہے۔ بلوچستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اور وفاقی حکومت صوبے میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے اور پاکستان کو ایک جدید، ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں