راولپنڈی، پی ٹی آ ئی کے بیسیوں کارکن ن لیگ میں شامل
محنت کشوں کی فلاح کیلئے منصفانہ لیبر ماحول تشکیل دینا ہو گا،حنیف عباسی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا مزدور اور محنت کش طبقہ ہماری معیشت اور قومی ترقی کا محرک ہے، ان کی فلاح و بہبودکیلئے منصفانہ لیبر ماحول تشکیل دینا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ لیبر ونگ کے ضلعی صدر ملک طارق بشیر اور سٹی صدر مجید عباسی کی قیادت میں تنظیمی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر یو سی 46سٹی سے پی ٹی آئی کے سابق کونسلر نسیم رضا عرف بھٹی خان اور یونین کونسل نمبر4 ڈھوک مٹکال سے سابق کونسلر مرحوم عبدالغفور قادری کے صاحبزادے فاروق قادری نے پورے خاندان سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے محنت کشوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا مارچ میں کڈنی ہسپتال باقاعدہ آپریشنل ہوجا ئیگا ، ہم ریلوے کے سکولوں اور ہسپتالوں میں بھی اصلاحات لارہے ہیں۔