سرگودھا میں پہلی مرتبہ ’’چائلڈ نیورولوجی سمپوزیم‘‘کا انعقاد

سرگودھا میں پہلی مرتبہ ’’چائلڈ نیورولوجی سمپوزیم‘‘کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا ڈویژن میں پہلی مرتبہ ’’چائلڈ نیورولوجی سمپوزیم‘‘ کامیابی سے منعقد کیا گیا، جس کا اہتمام سرگودہا میڈیکل کالج اور پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن سرگودہا کے تعاون سے کیا گیا۔

 تاریخی اہمیت کے حامل اس سمپوزیم کی آرگنائزنگ کمیٹی کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد ارشد نے کی، جبکہ سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر عائشہ فواد نے سرانجام دیے ۔سمپوزیم میں پنجاب بھر سے نامور ماہرینِ اطفال پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان، پروفیسر ڈاکٹر نذیر ملک، پروفیسر ڈاکٹر طاہر مسعود احمد، ارم حامد حمید، ڈاکٹر محمد عظیم اشفاق، ڈاکٹر محمد محبوب احمد اور ڈاکٹر محسن بندیال نے شرکت کی اور بچوں کی ذہنی نشوونما، گروتھ، ذہنی صحت اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مختلف موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔ اس موقع پر پی پی اے پنجاب کی صدر پروفیسر ڈاکٹر حنا عائشہ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اصغر بٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں