سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے زیر اہتمام تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان سرگودھا زون کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔
جس میں ہیڈ آف کارپوریشن سی ای او شعیب جاوید حسین چیف گیسٹ تھے رضوان مجید کنٹری ہیڈ مارکیٹنگ ،طارق سعید چوہدری چیف تکافل آفیسر بھی ہمراہ تھے ،تقریب میں زونل ہیڈ محمد سرور نے ہیڈ اف کارپوریشن اور محسن مارکیٹنگ کو یقین دلایا کہ ہمارے لیے دو ارب کا ہدف کوئی بڑا ہدف نہیں ہے اور انشاء اﷲ 2025 میں ہم دو ارب نیا پریمیم اور 50 ہزار خاندانوں کو تحفظ دینے جا رہے ہیں ۔