کرپشن کسی صورت برداشت نہیں، آئی جی موٹروے پولیس

کرپشن کسی صورت برداشت نہیں، آئی جی موٹروے پولیس

حادثات، جرائم کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، خطاب

اسلام آباد (این این آئی) انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس سلطان احمد چودھری نے کہا ہے کہ حادثات کی روک تھام اور جرائم کے سدباب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، موٹروے پولیس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی نے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب میں شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہدا کے خاندانوں کی بھرپور معاونت یقینی بنائی جائے گی، افسران موسم کی سختیوں کے باوجود بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ مسافروں کی جان و مال کا تحفظ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے، افسران کی فلاح و بہبود کیلئے جامع اور ٹھوس حکمتِ عملی اپنائی جائے گی، باہمی تعاون اور ٹیم ورک کے ذریعے موٹروے پولیس کو مزید مضبوط، مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں