ڈی سی خانیوال ضلعی ہسپتال میں ناقص انتظامات پر برہم
رائے گئے اچانک دورہ،صفائی، لائٹس اور طبی سہولتوں کا تفصیلی معائنہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے رات گئے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال، بند لائٹس اور صاف پانی کی کمی پر برہمی کا اظہار کیا۔ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور پیڈز وارڈ میں سروس ڈلیوری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈی سی نے ڈاکٹرز کو دورانِ ڈیوٹی وائٹ گاؤن لازمی پہننے اور انتظامیہ کو بہتر کارکردگی کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ مریضوں اور لواحقین سے ملاقات کے دوران ادویات اور اسٹاف کے رویے پر بھی استفسار کیا گیا۔