تحصیل ہسپتال میلسی، صفائی وطبی سہولتیں بہترکرنیکی ہدایت

تحصیل ہسپتال میلسی، صفائی وطبی سہولتیں بہترکرنیکی ہدایت

علاج معالجہ کی فراہمی میں سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی سی

 وہاڑی،میلسی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی،نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی کا وزٹ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی،ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ اور کارڈیک،ہسپتال کی فارمیسی،سی ٹی سکین کا معائنہ بھی کیا اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات اور صفائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی تیمار داری اور لواحقین سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا جس پر مریضوں اور لواحقین نے طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر عوام کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنانا مشن ہے۔

مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔قبل ازیں انہوں نے گرلز کالج کرم پور کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔ا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان نے تعمیراتی معیار، پیش رفت اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو تعمیراتی رپورٹ فوری جمع کرانے اور معیار کو ہر حال میں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف پیشہ وارانہ امور احسن انداز سے انجام دیں۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں سے حسن اخلاق سے پیش آئیں۔ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان،اسسٹنٹ کمشنر میلسی زوہیب کریم،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نوید،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم اور دیگر افسران موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں