ون ڈِش پالیسی کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن شروع

 ون ڈِش پالیسی کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن شروع

چار شادی ہالز کو ایک لاکھ ستر ہزار روپے جرمانے ، مزید وارننگ جاری

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے ضابطہ اخلاق اور ون ڈِش پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے ضلع بھر کے شادی ہالز کا معائنہ کیا۔ چارشادی ہالز میں خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی سی نے واضح کیا کہ ہال مالکان ون ڈِش پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں اور مستقبل میں خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ انتظامیہ تمام شادی ہالز کی مسلسل انسپکشن جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں