ڈاکٹر حسن قادری کی بحرین مجلس نمائندگان کے نائب سپیکر سے ملاقات
لاہور(سٹاف رپورٹر)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا بحرین کی مجلسِ نمائندگان (نیشنل اسمبلی) کے نائب اسپیکر رکنِ پارلیمنٹ احمد عبدالواحد قرطہ سے ملاقات کی۔ ملاقات مجلسِ النواب میں ہوئی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسن قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحرین بین التہذیب مکالمہ اور مشترکہ ثقافتی کے احترام اور روایات کا امین ملک ہے۔ انہوں نے شاہِ بحرین اور ولی عہد و وزیرِ اعظم کی عالمی سطح پر امن اور بین المذاہب مکالمے اور رواداری کے فروغ کے لیے غیر معمولی خدمات کو سراہا۔