فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  کو پہلا چیف آف ڈیفنس  فورسز بننے پر مبارکباد

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف دی ڈیفنس فورسز بنائے جانے پر تہنیتی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 یہ فیصلہ ملکی سلامتی کے مضبوط مستقبل کی علامت ثابت ہوگا۔ حکومت کے اس فیصلے سے نہ صرف ملک کی دفاعی صلاحیت مزید مؤثر ہوگی بلکہ دفاعی قیادت بھی اپنے شعبے میں تاریخی باب رقم کریگی ۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فوجی نظم و ضبط اور قومی سلامتی کے معاملات میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں