اشتہاری بورڈ فیس کیخلاف اپیل خارج،کریک ڈائون کی تیاریاں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا نے اشتہاری بورڈ فیس کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے والے دکانداروں کی اپیلی خارج ہونے پر خصوصی کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دیں ،اور دوکاندارو ں کو حتمی نوٹس جاری کر تے ہوئے واضح کیا گیاہے کہ ادائیگی نہ کرنے والوں کی دوکانیں سیل کردی جائینگی۔
ذرائع کے مطابق دوکانداروں کی جانب سے اشتہاری بورڈز کی فیسوں کے خلاف اپیل کے جواب میں محکمہ نے مضبوط موقف اختیار کرتے ہوئے رپورٹ جمع کروائی جس پر اپیل خارج ہو گئی، اب ہارٹیکلچر ایجنسی کی جانب سے طے شدہ شیڈول کے مطابق وصولیوں کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا نے 27دکانداروں کو پہلے مرحلہ میں نوٹس دیئے جارہے ہیں بعد میں دیگر سینکڑوں نادہندہ دکانداروں کو نوٹس جاری کئے جائینگے ،مرحلہ وار نوٹسز کے مطابق وقت ختم ہوتے ہی نادہندگان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے املاک کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ مقدمات کا اندراج بھی موقع ہے ۔