شہید کانسٹیبل عامر مشتاق کی برسی پر پولیس دستے کی سلامی

شہید کانسٹیبل عامر مشتاق کی برسی پر پولیس دستے کی سلامی

پولیس دستے نے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) کانسٹیبل عامر مشتاق کی برسی کے موقع پر پولیس دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں واقع مقامی قبرستان میں شہید کانسٹیبل عامر مشتاق کی قبر پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ شہید عامر مشتاق تھانہ گلبرگ کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ مقابلے کے دوران جان بحق ہوگئے تھے ۔ برسی کے موقع پر پولیس دستے نے ان کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں