چناب نگر:برائلر 550 روپے کلو سے مہنگا، شہری پریشان

چناب نگر:برائلر 550 روپے کلو سے مہنگا، شہری پریشان

فارمرز فیڈ کی مہنگائی کو وجہ بنا کر قیمتیں بڑھا رہے ہیں ،غریبوں کو مشکلات

چناب نگر(نامہ نگار )چناب نگر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں تیزی سے بڑھ کر 550 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں، جس سے غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اب مرغی اور گائے کے گوشت میں فرق تقریباً ختم ہو گیا ہے اور مہنگائی کے باعث کم خریداری پر مجبور ہیں۔دکاندار اکثر مرغی کے مہنگے ہونے کا الزام پولٹری فارمرز پر ڈالتے ہیں، جبکہ فارمرز فیڈ کی مہنگائی کو وجہ بنا کر قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔ کئی شہری جو پہلے کئی کلو خریدتے تھے ، اب ایک کلو یا آدھ کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔ شادی بیاہ کی تقریبات کے لیے صاف گوشت (گردن، پوٹ، کلیجی کے بغیر) 650 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے ، جس سے غریب عوام شدید متاثر ہیں۔مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کے تحت قیمتوں کی نگرانی کرنے والا نظام کمزور ہونے کی وجہ سے مہنگائی مافیا پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں