امراء کو ہی سمجھدار ،سیانا اور حکومت کا حقدار سمجھا جارہا ہے ،قاری عتیق صدیقی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جامعہ عربیہ مدینہ العلوم مقام حیا ت میں قاری عتیق الرحمان صدیقی نے درس قرآن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
آج ہمارے معاشرے میں کوئی غریب آدمی آگے نہیں آ سکتا ۔سارے امراء کو ہی سمجھدار ،سیانا اور حکومت کا حقدار بھی سمجھتے ہیں اور اسی کے نتیجے ہم بھگت رہے ہیں کاش ہمار ا میعار یہ ہو تا کہ جس میں اﷲ کا خوف ہے ،جس میں نورِایمان ہے ،جس کا کردار اچھا ہے ،جو شریعت پر عمل کرتا ہے ،اُس کو منتخب کریں ،اﷲ کریم ہمارے دلوں کو منور فرمائے اور ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔