ضلعی تنازعات حل کمیٹی ،3جائیدادیں اصل مالکان کے حوالے

ضلعی تنازعات حل کمیٹی ،3جائیدادیں اصل مالکان کے حوالے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی تنازعات حل کمیٹی (ڈی آر سی) کے فیصلوں پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایات پر تحصیل سرگودہا میں اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کی نگرانی میں مزید تین جائیدادوں کا قبضہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی آر سی میں احاطہ نمبر 2 میں واقع ایک مکان کا قبضہ درخواست گزار عارف کے حق میں فیصلہ ہونے پر توقیر سے واگزار کرا کے سپرد کیا گیا۔ اسی طرح بلاک نمبر 2 میں واقع دو دکانوں کا قبضہ ان کی جائز مالکہ بیوہ کے حوالے کر دیا گیا۔ استقلال آباد میں واقع ایک رہائشی مکان کا قبضہ بھی ڈی آر سی کے فیصلے کی روشنی میں متعلقہ مالک کو دلوا دیا گیا۔ قبضہ حاصل کرنے والے مالکان نے بتایا کہ ان کے مکان، احاطہ اور دکانوں پر طویل عرصے سے کرایہ دار قابض تھے اور معاملات کافی عرصے سے التوا کا شکار تھے ۔ ڈی آر سی کے فیصلوں پر پیرا فورس، پولیس اور محکمہ ریونیو کی مدد سے جائیدادیں واگزار کروائی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں