ہسپتال سے غیرحاضر3 ڈاکٹرز پرڈی سی برہم،شوکاز جاری

 ہسپتال سے غیرحاضر3 ڈاکٹرز پرڈی سی برہم،شوکاز جاری

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی نے علی الصبح ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ، ڈیوٹی روسٹر چیک کرے ن پر 3 ڈاکٹرز کی غیر حاضری پائی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی سے غیر حاضرڈاکٹرز کے غیر سنجیدہ رویہ پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے تینوں کو شوکاز نوٹسزجاری کرنے کے احکامات جاری کئے اور سی ای او صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ سے رپورٹ طلب کرلی۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے واضح کیا کہ حکومتِ پنجاب کے ویژن کے مطابق مریضوں کو معیاری اور بروقت صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا تساہل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین ہیلتھ سروسز فراہم کرنا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بنیادی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے ۔انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے علاج معالجہ اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ مریضوں کے لیے ادویات کی دستیابی سو فیصد یقینی بنائی جائیاس ضمن میں کسی قسم کا کمپرومائز قابل قبول نہیں ہوگا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں