پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سخت چیکنگ،1020لٹر دودھ تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سخت چیکنگ،1020لٹر دودھ تلف

میانوالی (نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی نے چیکنگ کے دوران داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 20920 لٹردودھ کو چیک کیاگیا۔

مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت.910کلوگرام مختلف کھانے کی اشیاء ،1کلوگرام سویاں، 8.5لٹرزائد المعیاد مشروبات،1020.3 لٹردودھ ،13.43 کلو گرام چائنہ نمک، 3.6کلوگرام چاکلیٹ، 4.4کلوزائدالمیادمصالحہ جات ،10کلو گرام زائدالمیادچائے کی پتی،5کلوگرام مضرصحت گوشت،20.7کلوگرام زائد المعیاد ٹافی، 2.68کلوگرام مضرصحت رنگ،2.3کلوگرام دالوں کو ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر240500روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ موچھ میں مشہور مٹھائی بنانیوانے کارخانے کو حفظان صحت کیاصولوں پرکام نہ کرنے پرعارضی طورپرکام کرنے سے روک دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں