خوشاب: ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائزز
خوشاب (نمائندہ دنیا) موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ضلع خوشاب میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائزز کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مٹھہ ٹوانہ اور گورنمنٹ ڈگری کالج نورپور تھل میں مشقیں کی گئیں۔
ڈی ایس پی خطیب الرحمن اور ڈی ایس پی عدیل شکور کی نگرانی میں پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے ریسپانس ٹائم کو چیک کیا گیا، تمام اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔