خوشاب: نوجوان کی خودکشی کی کوشش ناکام

خوشاب: نوجوان کی  خودکشی کی کوشش ناکام

خوشاب (نمائندہ دنیا) جوہرآباد کے علاقہ الاعوان ٹاؤن نمبر ایک میں 19 سالہ نوجوان احتشام مسلم شیخ کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

احتشام ولد سلطان مسلم شیخ نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں، حالت بگڑنے پر اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا، جہاں بروقت طبی امداد سے اس کی جان بچ گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، تاہم خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں