سیوریج اور سینی ٹیشن مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ،نورحیدر نیازی

سیوریج اور سینی ٹیشن مسائل کو ترجیحی  بنیادوں پر حل کرینگے ،نورحیدر نیازی

میانوالی (نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر کی سیور یج کے بحالی کے منصوبہ پر جلد کا م کا آغاز کر کے شہریوں کے سیوریج اور سینی ٹیشن سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

 ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی علی حیدر نو رخان نیازی نے ڈی سی آفس کمیٹی رو م میں پی پی87میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کا م کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اسدعباس مگسی، سابق چیئرمین ایم سی میانوالی حاجی عبدالکریم ساجد اور ضلعی محکموں کے سربراہا ن نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں