نجی بینک کے شیشے توڑ کر 3چور اسلحہ لے کر فرار ہو گئے
نامعلوم چوروں نے سیکورٹی گارڈ روم کا لاکر بھی توڑ دیا ،مقدمہ درج
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)نجی بنک میں چوری کی واردات کے دوران نامعلوم افراد اسلحہ لے اڑے ،تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں واقع ایک نجی بنک میں رات کی تاریکی میں تین نامعلوم چور مین دروازے کے شیشے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور سکیورٹی گارڈ روم کے لاکر کو بھی توڑ دیا،ذرائع کے مطابق ملزمان بنک میں استعمال ہونے والا اسلحہ چرا کر فرار ہو گئے ، جس میں دو عدد پمپ ایکشن بندوقیں اور ایک 30 بور پستول شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لیے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لای ہے ۔