خالد عباس خان نیازی کی صدارت گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کا اجلاس
کمرمشانی (نمائندہ دنیا) گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس سینئر نائب صدر خالد عباس خان نیازی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں پروگرام نورِ حیات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
خالد عباس خان نیازی نے کہا کہ پروگرام کے تحت میانوالی کا کوئی بھی معذور بچہ وہیل چیئر سے محروم نہیں رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دور دراز علاقوں میں خصوصی بچوں سے متعلق آگاہی سیمینارز بھی منعقد کئے جا رہے ہیں۔اجلاس میں شریک شرکاء اور فاؤنڈیشن عہدیداران نے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ ڈاکٹرز، ماہرینِ نفسیات اور سماجی کارکنوں کو بھی اس فلاحی منصوبے کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی۔