کرکٹ میچ کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ ، 6 افراد زخمی

 کرکٹ میچ کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ ، 6 افراد زخمی

دونوں گرو پوں کے مابین تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی ،زخمی ہسپتال منتقل

قائدآباد(نمائندہ دنیا )بندیال میں کرکٹ میچ کے دوران دو گروپوں کے مابین فائرنگ 6 افراد زخمی،تفصیل کے مطابق بندیال میں نوجوان کرکٹ کا میچ کھیل رہے تھے کہ اس دوران تلخ کلامی ہو گئی جس سے دونوں گرو پوں کے مابین تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی جس کے نتیجے میں فائرنگ سے دونوں گروپوں کے 6 افراد جن میں واصف علی،محمد ثاقب،شیر احمد،اللہ دتہ،محمد سلیم،مولا بخش زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں تشویش ناک حالت کے باعث 5 افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا،پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں