مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب اتارنا شرمناک،قابل مذمت:ابرار بگوی
بھارت میں مسلم دشمنی، عدم برداشت اور مذہبی تعصب کھل کر سامنے آ گیا
بھیرہ (نامہ نگار )امیرِ شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست بہار کے وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کے چہرے سے زبردستی نقاب اتارنا نہایت شرمناک، قابلِ مذمت اور افسوسناک عمل ہے ۔ اس واقعہ سے بھارت میں مسلم دشمنی، عدم برداشت اور مذہبی تعصب کھل کر سامنے آ گیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوامِ عالم اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیں اور اس کی بھرپور مذمت کریں۔وہ شاہین فاروقی کی زیرِ صدارت بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس سے میاں محمد نعیم الدین، خواجہ کامران نسیم، چوہدری طارق امیر، چوہدری محمد اکرم گادی، ظفر اقبال کھوکھر، چوہدری خالد آرائیں، مہر محمد بلال طاہری، چوہدری شاہ رخ جاوید، فرحان ظفر بھٹی اور زبیر اسلم طور نے بھی خطاب کیا۔