کالاباغ میں واٹر سپلائی کا گندہ پانی گھروں میں سپلائی
بوسیدہ، زنگ آلود اور لیک پائپ لائنوں میں پانی آلودہ ہو رہا ہے بوسیدہ اور لیک پائپوں کی فوری مرمت کی جائے ،شہریوں کا مطالبہ
کالاباغ (نمائندہ دنیا ) کالاباغ میں واٹر سپلائی کی بوسیدہ زنگ آلود اور لیک پائپ لائنوں سے گھروں میں واٹر سپلائی کا گندہ پانی سپلائی ہونے سے شہری پیٹ اور ہیپاٹائٹس کی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔ شہری زہرآلود گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایم سی کالاباغ کی طرف سے جو پانی فراہم کیا جاتا ہے وہ بوسیدہ اور زنگ آلود پائپوں میں آتا ہے جو اس بیماری کی وجہ ہے ۔واٹر سپلائی کے پائپ اپنی مدت پوری کر چکے ہیں پائپ جگہ جگہ سے لیک ہونے کی وجہ سے نالیوں کا غلیظ پانی گھروں میں سپلائی ہو رہاہے ۔ڈپٹی کمشنر میانوالی سے شہریوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالاباغ میں بوسیدہ اور لیک پائپوں کی فوری مرمت کی جائے ۔