بے نظیر بھٹو کی 18ویں بر سی کے سلسلہ میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہید جمہور یت بے نظیر بھٹو کی 18ویں بر سی کے سلسلہ میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد 26دسمبر بر و ز جمعتہ المبا ر ک سہ پہر 3بجے پیپلزسیکرٹریٹ اقبا ل کا لونی میں ہو گا۔
سا بق و ز یر مملکت تسنیم ا حمد قریشی کی زیرصدارت ا س تقریب میں شہید بی بی کی ملک قوم اور جمہور یت کے لیے تاریخ ساز اور گراں قد ر خد ما ت پر انہیں خرا ج عقید ت پیش کیا جا ئے گا ا س دعائیہ تقریب میں پیپلزپارٹی کے ڈویثرن ڈسٹرکٹ اور سٹی عہدیدارا ن پا ر ٹی ٹکٹ ہولڈر اور ذیلی ونگز کے عہدیدارا ن شر کت کر کے اپنی عظیم قا ئد کی خد ما ت پر انہیں خرا ج عقید ت پیش کریں گے۔