تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں مفت ادویات اور راشن کی تقسیم کیلئے تقریب

تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں مفت ادویات اور راشن کی تقسیم کیلئے تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہلال احمرتھیلیسیمیا سینٹر میں رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے مفت ادویات اور راشن کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 جس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شیری گل تھی تقریب میں تھیلسیما کے مرض میں مبتلا بچوں اور انکے والدین کی کثیر تعدادشریک تھی اس موقع پر مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا شیری گل نے سنٹر کا وزٹ کیا اور مریض بچوں سے ملاقات کی اسسٹنٹ کمشنر شیری گل نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ یہ بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ہر فرد کو اپنا خون ان بچوں کے لیے عطیہ کرنا چاہیے یہی عطیہ کیا گیا خون ان بچوں کے لیے جینے کی امید ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں