جعلی ملک پروڈکشن اور 1 ملاوٹی کھوئے کے یونٹس پکڑے گئے

جعلی ملک پروڈکشن اور 1 ملاوٹی کھوئے کے یونٹس پکڑے گئے

مشینری فوڈ اتھارٹی نے ضبط کر لی ،2موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی ملاوٹ مافیاء کیخلاف سخت قانونی کارروائیاں، 3 مقدمات درج کر لئے گئے ، بتایا گیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے شاہ پور اور ساہیوال میں کاروائی کرتے ہوئے 2 جعلی ملک پروڈکشن یونٹس اور ملاوٹی کھویا تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا جبکہ تینوں پروڈکشن یونٹس کیخلاف ملاوٹ کرنے پر مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا۔ مزید کاروائی کرتے ہوئے موقع پر موجود تمام تر مشینری فوڈ اتھارٹی نے ضبط کر لی اور 2 موٹر بائیکس کو پولیس نے اپنی تحویل میں کے لیا۔ ملک پروڈکشن یونٹس سے 70 کلو خشک پاوڈر بھی پکڑا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں