صارفین کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ،عمران قریشی

صارفین کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ،عمران قریشی

زائد نرخ وصولی،ریٹ لسٹ نہ لگانا،رسید نہ دینا اور ناقص اشیا بیچنا جرم ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل کنزیومر پروٹیکشن کونسل پنجاب فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران قریشی نے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس قانون پر عملدرآمد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب پروٹیکشن آف کنزیومر رائٹس ایکٹ 2005 صارفین کو معیاری اشیاء اور خدمات کی فراہمی کے لیے ایک مضبوط قانونی بنیاد فراہم کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس سرگودہا کے کمیٹی روم میں صارفین کے حقوق سے آگاہی کے حوالے سے منعقدہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی عمران قریشی نے کہا کہ زائد نرخ وصولی، اشیاء کی قیمتوں کی فہرست آویزاں نہ کرنا، خریداری پر رسید جاری نہ کرنا اور ناقص اشیاء کی فروخت قانوناً جرم ہے ۔ ان خلاف ورزیوں پر 10 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنرز کو بھی کنزیومر قوانین کے تحت اختیارات دیے گئے ہیں تاکہ فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں