محنت کش کا باڑہ نذر آتش متعدد بھینسیں جھلس گئیں

محنت کش کا باڑہ نذر آتش متعدد بھینسیں جھلس گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نامعلوم افراد نے محنت کش کے مویشی باڑے کو آگ لگا دی جس سے متعدد مویشی بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔

 موضع کلیار ساہی وال کا رہائشی محمد جاوید معمول کے مطابق بھینسوں کو باڑے میں باند کر سو گیا نصف شب کے قریب باڑے میں آگ لگنے پر آنکھ کھلی تو اہل محلہ بھی جمع ہو گئے جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا ، آگ لگنے سے باڑے میں بندھی بھینسیں جھلس کر زخمی ہوگئیں ،اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں