بھیرہ میں سیوریج میگا پراجیکٹ کیلئے 5ارب روپے مختص

بھیرہ میں سیوریج میگا پراجیکٹ کیلئے 5ارب روپے مختص

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے بھیرہ شہر میں سیوریج نظام بہتر بنانے شہر کی خوبصورتی کیلئے پانچ ارب کے میگا پراجیکٹ کی منظوری دیتے ہوئے فنڈز مختص کر دئیے ہیں

یہ پراجیکٹ پنجاب ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے زیر اہتمام مکمل کیا جائیگا پراجیکٹ میں بھیرہ شہر کی گلیوں میں ٹف ٹائلز سیوریج سٹریٹ لائٹس پارکوں کی تزئین وآرائش سڑکات کی تعمیر پینے کے پانی وغیرہ کی سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں