سرگودھا پولیس لائن میں ہفتہ وار جنرل پریڈ ،پولیس دستوں کی سلامی

سرگودھا پولیس لائن میں ہفتہ وار  جنرل پریڈ ،پولیس دستوں کی سلامی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈی پی او سرگودھا صہیب اشرف کی ہدایت پر سرگودھا پولیس لائن میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا

پریڈ کا معائنہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرفضل قادر نے کیا جن کوپولیس کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی دی،اس جنرل پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک سٹاف اور لیڈیز پولیس کے دستوں نے شرکت کی،اس حوالے سے ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے جوانوں سے کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران عوام کی خدمت کو نصب العین بنا کر قانون اور انصاف کو مقدم رکھا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں