شہریوں کی جانوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ،آر پی او

 شہریوں کی جانوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ،آر پی او

بھیرہ(نامہ نگار )ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے کہا ہے کہ۔۔۔

شہریوں کی جانوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔اس مقصد کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرایا جائے گا وہ چک مبارک میں کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ملک صہیب اشرف اور سرکل پولیس افسران بھی تھے محمد شہزاد آصف خان نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال ہر صورت لازم ہے ، جبکہ چنگ چی رکشہ چلانے والے بھی ہیلمٹ کے پابند ہوں گے انہوں نے کہا کہ تیز روشنی والی بیم لائٹس حادثات کی بڑی وجہ ہیں ان کے استعمال پر مکمل پابندی ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بیم لائٹس کی فروخت کی سخت نگرانی کی جائے ، خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ، جبکہ جن موٹر سائیکلوں یا گاڑیوں پر بیم لائٹس لگی ہوں انہیں موقع پر ہی ناکارہ بنایا جائے ، کھلی کچہری کے دوران آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے امن و امان کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں