قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد
کندیاں (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ ہرنولی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔
ملزم ظہیر عباس کے انکشاف پر وقوعہ میں استعمال ہونیوالا 30بور پستول برآمد کیا۔ ملزم اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکا، جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت تھانہ ہرنولی میں علیحدہ مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔