لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2025 عوامی حقوق کے خلاف ہے مولانا حافظ فداء الرحمٰن
خوشاب (نمائندہ دنیا) جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر مولانا حافظ فداء الرحمٰن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے نافذ کیا جانے والا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2025 عوام کے آئینی حقوق سلب کرنے کی منظم کوشش ہے۔۔۔
جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ضلع جماعت اسلامی کے دفتر جوہر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس بلدیاتی قانون کے خلاف پرامن، آئینی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی اور عوام کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنے کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔