بیکری میں ڈاکا،نقدی اور کھانے پینے کا سامان لوٹ لیا گیا

بیکری میں ڈاکا،نقدی اور کھانے پینے کا سامان لوٹ لیا گیا

عامر حسن کی بیکری میں واردات،ڈاکوئوں نے ریاض کی گاڑی چھین لی5گھروں،2ڈیروں پر وارداتیں،2موٹر سائیکلیں چوری، جیب کٹ گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران بلاک نمبر21میں عامر حسن کی بیکری میں گھس کر نامعلوم ڈاکوؤں نے 15ہزار روپے کی نقدی،1لاکھ 65ہزار روپے مالیت کے چاکلیٹ، کیک، لیز اور بیکری کا دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ،کوٹ راجہ کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے ریاض احمد سے اسلحہ کے زور پر قیمتی کار چھین لی، جبکہ ماڈل کالونی کے نوید احمد،بلاک نمبر25کے محمد رمضان،99جنوبی غلام علی ،بشیر کالونی کے عدیل انجم،دین کالونی کے نصر حیات کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر،90شمالی کے محمد عدیل ،موضع ہڈا کے محمد عثمان کے ڈیروں سے قیمتی مویشی اور لاکھوں روپے مالیت کی زرعی مشینری،اقبال کالونی سے ساجد علی ،محمدی کالونی سے اظہر مسعود کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں اور ٹاہلی چوک میں حافظ بلال کو نامعلوم جیب تراش نے 45ہزار روپے ،شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ سے محروم کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں