بلاک نمبر 23 کے پارک کی بحالی کا کام تقریباً مکمل:ایم ڈی پی ایچ اے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی پی ایچ اے محمد ارشد نے بتایا کہ بلاک نمبر 23 کے پارک کی بحالی کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے جبکہ ایکس بلاک نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے پارک کی بحالی بھی آخری مراحل میں ہے۔
ٹریک مکمل کر لیا گیا ہے ، کینوپیز نصب کی جا چکی ہیں، بینچز رکھ دیے گئے ہیں، چاروں اطراف باڑ لگائی جا رہی ہے اور لائٹس کی تنصیب بھی جاری ہے ، جو مقررہ پریڈ کے دوران مکمل کر لی جائے گی۔