لاری اڈا پر شارٹ سرکٹ کے با عث کھڑی بس میں آگ لگ گئی

لاری اڈا پر شارٹ سرکٹ کے  با عث کھڑی بس میں آگ لگ گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لاری اڈا پر شارٹ سرکٹ کے باعث کھڑی بس میں آگ لگ گئی، بتایا جاتا ہے کہ بس میں اس وقت کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔

 ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہوئے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، حادثہ میں کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا تاہم بس کا لگ بھگ نصف کروڑ روپے تک کا نقصان بتایا جاتا ہے جبکہ واقعہ تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں