جھوٹی شہرت کیلئے ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا:ممتاز اختر کاہلوں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودہا سمیت پنجاب بھر میں الیکٹرک بسوں پر قوم کا اربوں روپیہ خرچ کر کے لوگوں کو کہا گیا کہ اس میں فری سفر کریں صرف اپنی جھوٹی شہرت کے لیے ملکی خزانے کو جس طرح نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔۔۔
اس کا خمیازہ قرضوں کی صورت میں قوم کو بھگتنا پڑے گا ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ جب ملک کے عوام پر قرض بڑھیں گے تو یقینا مہنگائی بے روزگاری عروج پر ہوگی اور ملک خانہ جنگی کی طرف جائے گا۔ اﷲ نہ کرے ایسا کوئی وقت آئے اس سے پہلے اداروں کو بھی ہوش کے ناخن لینا چاہیے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے چاہیے ورنہ ہماری داستان بھی نہ ہوگی داستانوں میں ۔