پولیس کی بڑی کارروائی، مویشی چوری کے 4 مقدمات کا مال برآمد

پولیس کی بڑی کارروائی، مویشی  چوری کے 4 مقدمات کا مال برآمد

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دُنیا) تھانہ کڑانہ پولیس نے مویشی چوری کے مقدمات میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے چوری کے چار مختلف مقدمات کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔ کارروائی کے دوران مویشی چوری میں مطلوب دو ملزمان ساجد اور فاروق کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار گینگ سے مزید تفتیش جاری ہے ، جس کے دوران اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ۔ برآمد ہونے والا مالِ مسروقہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے کہا ہے کہ دیہاتی علاقوں میں مویشی چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمتِ عملی تشکیل دی گئی ہے ۔ مویشی چوروں اور رسہ گیروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے جبکہ اس جرم میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس کا مؤثر کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں